کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال

کشمیر

?️

سچ خبریں:بھارتی ریاست بنگلور کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے  نے بی جے پی کے اقتدار میں کشمیر میں پیدا ہوئے پیچیدہ صورتحال پر کئی سوال اٹھائے اور کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے حالات کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

کشمیر میں جی 20- سمت کا انعقاد کیا گیا، اس کے پیش نظر کیا وادی میں حالات معمول پر آگئے ؟ اس سوال کے جواب میں کرناٹک حکومت کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے  نے بی جے پی کے اقتدار میں کشمیر میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال پر کئی سوال اٹھائے اور کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے حالات کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

پریانک کھڑگے نے کہا کہ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ آرٹکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، جب کہ دوسری جانب بی جے پی کا کوئی بھی وزیر بغیر سکیورٹی کے وادی میں قدم نہیں رکھتا۔

پریانک کھرگے  نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ واضح طور پر دیکھا جاتا ہے کہ نہ صرف سیب کی پیداوار پر فرق پڑ رہا ہے بلکہ پھل کی مناسب قیمتیں نہیں مل رہی ہیں اور کسان مقامی سطح پر اپنی زراعت کو فروخت نہیں کر پا رہے ہیں جو نہایت افسوسناک ہے۔

پریانک کھڑگے  نے نریندر مودی کی اقتدار والی حکومت سے سوال کیا کہ اگر وادی کشمیر میں سب کچھ درست ہے تو پر وہاں پر انٹرنیٹ پر پابندی کیوں ہے؟ پریس کو آزادی کیوں نہیں ہے؟ اور کشمیر کے پیچیدہ حالات کے متعلق بات کرنے سے روکا کیوں جارہا ہے؟

پریانک کھڑگے  نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے متعلق عوام کے سامنے شفافیت کے ساتھ سامنے آئے،یاد رہے کہ آرٹیکل 370  بھارتی دستور کا وہ حصہ جس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ضمانت دی تھی، منسوخ کر دیا گیا ،اس دوران مرکزی حکومت نے کئی مہینوں تک مواصلاتی بلیک آؤٹ اور کرفیو نافذ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آرہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی مالیاتی

شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

جنیوا دورے پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین

بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ

سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج  نے

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

?️ 13 نومبر 2025 ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

صہیونی فوج کا خصوصی یونٹ بھی مظاہرین کے جرگے میں شامل

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج میں شمولیت کے بائیکاٹ کرنے والوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے