?️
سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسکا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اسے ایک بامعنی مذاکراتی عمل ہی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں ، بے گناہ لوگوں کے قتل اور گرفتار ی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت روکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے ، خطے کے ہر شہر ، قصبے اور گاﺅں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور قابض بھارتی فورسز اہلکار روز نہتے اور بے گناہ لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہیں ۔حریت قیادت نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بے انتہا سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادںکے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست میں سیاسی تعطل جاری
?️ 29 مارچ 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخلاف مقدمات کی سماعت اس دن ہوگی جس
مارچ
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا
جنوری
استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے
اکتوبر
بھارتی حکومت ، عدلیہ کے غیر قانونی فیصلوں سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حریت کانفرنس
?️ 16 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
عمران خان، شاہ محمود قریشی کو سزا کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی
جنوری
طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی
?️ 24 ستمبر 2021 سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے
ستمبر
خطے کے امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کا عادلانہ حل ضروری: سعودی عرب
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت
اپریل