?️
کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے کرگل میں بھارتی میڈیا کی اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے مذموم مہم کے خلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ( آئی کے ایم ٹی)کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوئی اور امام خمینی چوک سے ہوتی ہوئی لال چوک کرگل پر اختتام پذیر ہوئی ۔
ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نعرے لگائے ۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
حاجی اصغر کربلائی اور سید علی موسوی سمیت دیگر مقررین نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے ہتک آمیز مواد پھیلانے پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم اسلامی اتحاد اور قیادت کو کمزور کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلام دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
دریں اثنا کشمیری عالم دین مولانا وسیم رضا قمی نے بھی قم ایران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت ی ذرائع ابلاغ کی طرف سے نشر کیے جانے والے گستاخانہ مواد کی مذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزیوں کے باوجود متحد رہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے
جون
میڈلین جہاز، وہ فرشتہ جو بھوکے بچوں کو بچاتا ہے۔ عین مطابق نقاط سے مسافروں تک
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: انسانی امداد لے جانے والے میڈلین جہاز نے صیہونی حکومت
جون
اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں بیمار قیدی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے
جنوری
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں
ستمبر
اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں
نومبر
اقوامِ متحدہ میں پاکستان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بلاول بھٹو کا اظہارِ تشکر
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ
اکتوبر
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا:برطانوی وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ
اپریل