?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے دعوے زمینی حقائق کو چھپانے نہیں سکے ہیں کیونکہ علاقے میں مودی کی آمرانہ حکومت کے تحت قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں معصوم شہریوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے بعدجسے مودی حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے طور پر پیش کیاتھا، حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔
ڈی ایف پی کے ترجمان نے کہاکہ انتخابات کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو ہراساں اور قتل کرنے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، جعلی مقابلوں، چھاپوں، تشدد اور عصمت دری کو جنگی ہتھیارکے طور پر استعمال کر رہی ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبایا جاسکے۔
ارشداقبال نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فوری نوٹس لیں اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے ہی کشمیریوں کی حالت زار کا اندازہ لگایاجاسکتاہے۔
انہوں نے حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی جن میں سے اکثرکو 5اگست 2019کو دفعہ370کی منسوخی کے بعد گرفتارکیاگیا ہے۔ترجمان نے کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ خطے میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جن میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 14 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر
دسمبر
امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا:المیادین
?️ 15 اگست 2022المیادین چینل کی ویب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے2024میں 101کشمیری شہید ،3ہزار4سو92افراد گرفتار کیے
?️ 1 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے: حماد اظہر
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرحماداظہر نے ایف اے ٹی ایف کی گرے
جولائی
سپریم کورٹ فل کورٹ بنا دے، جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا، وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل
مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے
جون
جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل