?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قید اور غیر انسانی حالات کی وجہ سے نظر بند افراد صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیراحمد شاہ کی تہاڑ جیل نئی دلی میں صحت انتہائی خراب ہے ، وہ پروسٹیٹ کینسر کا شکار ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظر بند رہنما کے اہلخانہ کودو برس سے انکے ساتھ فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دلی ہائیکورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی ہے جو انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ۔میرواعظ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اورشبیر احمد شاہ کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو ان تک رسائی دے۔
میر واعظ عمر فاروق نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ، اس سے زیادہ بھیانک اور غیر انسانی فعل کیا ہوسکتا ہے کہ جب بھوک اور پیاس کے مارے فلسطینی جب امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو انہیں بمباری کرکے وہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔میر واعظ نے کہا کہ آج جب دنیا تیسری عالمی جنگ اور انسانیت کی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اقوام کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے اعتماد بحال کرنا ہوگا تاکہ تنازعات کو پرامن اور مخلصانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم عوامی ایکشن کمیٹی کا 61 واں یومِ تاسیس منا رہے ہیں جو میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید نے قائم کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کی ہے جو صریحاً خلاف قانون ہے کیونکہ یہ تنظیم ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتی رہی ہے


مشہور خبریں۔
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری
فلسطین کی آزادی کی تحریک: مزاحمت کی جڑ کبھی خشک نہیں ہوگی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی آزادی کی تحریک نے مغربی سلفیت میں شوٹنگ
مئی
نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے
مارچ
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم
?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ
مارچ
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت، فاروق عبداللہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 19 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی
جون
3 پاکستانی فلمیں 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب
?️ 29 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں
اگست
مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور
جنوری