?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف دنیا متحد ہوگئی اورایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ ملایا لیکن بھارت کی فسطائی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں پردنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زندہ رہنے کے حق سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر اس صورتحال کو دیکھ رہی ہیں۔
مشعال ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی اور غیرمناسب رویے کی مذمت کی جسے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل اور سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہرسمیت نظربند حریت رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کیاجنہیں تحریک آزادی کو کمزور کرنے کے لیے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض فورسز نے وادی کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے لیکن عالمی برادری پھر بھی خاموش ہے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر
اکتوبر
صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ
فروری
یورپی یونین کے کن ممالک نے اب تک فلسطین کو تسلیم کیا ہے؟
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو
مئی
اسرائیل کی حمایت میں کمی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 5 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا،
جولائی
شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین
جون
مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید
مارچ