?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک نے اپریل میں اپنے صارفین سے بالترتیب تقریباً 86 پیسے اور 1.66 روپے فی یونٹ کے حساب سے تقریباً 8 ارب روپے 50 کروڑ روپے اضافی ایندھن کی لاگت وصول کرنے کی اجازت مانگی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے درخواستیں قبول کرتے ہوئے ان پر عوامی سماعت کے لیے 30 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے تا کہ دیکھا جاسکے کہ کیا ٹیرف میں مجوزہ اضافہ ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق جائز ہے۔
منظوری ملنے پر ڈسکوز اپنے صارفین سے فروری 2023 میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے بجلی کی پیداوار میں مقامی سستے ایندھن سے 65 فیصد سے زیادہ کی شراکت کے باوجود تقریباً 6 ارب 50 کروڑ روپے کی اضافی رقم تقریباً 86 پیسے فی یونٹ اضافی ایف سی اے کے حساب سے وصول کریں گی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین سے 1.66 روپے فی یونٹ اضافی لاگت وصول کر سکے گی تاکہ تقریباً ایک ارب 86 کروڑ روپے اکٹھا کر سکے۔
ایندھن کی لاگت میں ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ بنیادی اوسط ٹیرف 7 روپے فی یونٹ سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور فرنس آئل اور مائع قدرتی گیس جیسے درآمدی ایندھن کی لاگت میں کمی ہوئی ہے۔
فروری کے دوران مجموعی قومی پاور گرڈ میں سب سے بڑا حصہ 26.46 فیصد ہائیڈرو پاور جنریشن سے آیا جس کے بعد نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 24.28 فیصد بجلی بنائی گئی، ہائیڈرو پاور میں ایندھن کی لاگت نہیں آتی۔
قومی پاور گرڈ میں تیسرا سب سے بڑا پیداواری حصہ ایل این جی پر مبنی بجلی سے 18.86 فیصد، اس کے بعد 14.07 فیصد کوئلے سے اور تقریباً 11 فیصد مقامی قدرتی گیس سے حاصل ہوا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنس آئل پر مبنی بجلی کی پیداوار کی فیول لاگت 21.67 روپے فی یونٹ، ایل این جی سے بنی بجلی کی فیول لاگت 23.36 روپے سے کم تھی۔
تاہم حکام نے ایل این جی سے 18.86 فیصد کے مقابلے فرنس آئل سےصرف 1.39 فیصد بجلی پیدا کی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ڈسکوز کی جانب سے دعویٰ کیا کہ فروری میں صارفین سے ایندھن کی ریفرنس قیمت 7.21 روپے فی یونٹ وصول کی گئی تھی لیکن اصل قیمت 8.07 روپے فی یونٹ بنی، اس لیے 86 پیسےفی یونٹ اضافی چارج ہوگا۔
ادھر مقامی گیس سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت دسمبر میں 10.5 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں قدرے کم ہو کر 10.07 روپے فی یونٹ رہ گئی۔
فرنس آئل کی بنیاد پر بجلی کی پیداواری لاگت تقریباً 21.67 روپے فی یونٹ رہی جو چند ماہ قبل تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 34 روپے فی یونٹ تھی۔
دوسری جانب کوئلے سے بنی بجلی کی پیداواری لاگت دسمبر 2022 میں 11.5 روپے فی یونٹ کے مقابلے بڑھ کر 12.57 روپے فی یونٹ ہو گئی۔


مشہور خبریں۔
حماس اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کی جنگی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں
مئی
یمن کا سعودی سے جنگی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:یمن نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی
نومبر
کیا امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی چودھراہٹ دکھا سکے گا؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صنعاء کے ایک سرکاری عہدیدار نے غزہ پر قابضین کی
اپریل
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب
جون
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
?️ 19 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ
اپریل
صیہونیوں کی جاسوس کمپنیوں کو ریاض کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نہ صرف سعودی حکومت کے ساتھ جاسوس سافٹ ویئر
جولائی