?️
سرینگر: (سچ خبریں) مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی لائی ہے ۔
ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والی 155 ایم ایم آرٹلری گنیں کنٹرول لائن کے قریب اگلی پوسٹوں کی طرف منتقل کی جا رہی ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھاری توپوں کو ٹنگدھر، ترہگام اور کیرن جیسے حساس سیکٹروں کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کیمپوں اور بنکروں کی مرمت وغیر ہ کا کام بھی جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔
رہائشیوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ چراگاہوں اور مشہور سیاحتی مقامات کو سیل کر دیا ہے۔ لوگوں نے وادی میں رات کے وقت ریل گاڑیوں کی آمد ورفت میں تیزی کی اطلاع دی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان کے ذریعے فوجی سازوسامان کنٹرول لائن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنابھارتی فورسز نے کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری سے ملحقہ دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے حریت رہنماوں اور آزادی کے حامی افراد کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیاجا رہا ہے


مشہور خبریں۔
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم
اکتوبر
مشرقی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے اتوار کی شام
فروری
جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس اعجاز الاحسن نے شہریوں کے فوجی ٹرائل
دسمبر
ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف
?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے
فروری
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت
مئی
ٹرمپ نے نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور پر لانچ کیا جانے
جون