🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں ریاستی دہشتگردی میں تیزی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت کے مطالبے پر بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہا د کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، قابض فوجی بیگناہ کشمیری نوجوانوںکو دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم کی شہ مل رہی ہے جبکہ مودی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی کے خاتمے کے بعد مقبوضہ علاقے میں جبر وستبداد کی کارروائیوں میں شدت لائی ہے اور کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کریں۔
مشہور خبریں۔
امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا
🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی
مئی
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
جولائی
میرے شوہر انتخاباتی دوڑ میں رہیں گے: جل بائیڈن
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن
جولائی
پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے
🗓️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت
اکتوبر
حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس
دسمبر
صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے
فروری
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون