?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں رواںسال ستمبر تک سرطان کے 4ہزارسے زائد کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں جبکہ 2014سے اب تک انسٹی ٹیوٹ میں 44ہزارسے زائدکیسزکا اندراج ہوا ہے۔
صورہ ہسپتال میں رواں سال ستمبر تک4,095نئے کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ2014سے ستمبر 2023تک انسٹی ٹیوٹ میں سرطان کے 44,112کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ادارے میں 2014میں 3,940، 2015 میں 4,417، 2016 میں 4,320، 2017 میں 4,352، 2018 میں 4,816، 2019 میں 4,337، 2020 میں 3,814،2021 میں4727،2,022میں5294 اوررواں سال ستمبر تک 4095 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں میں پھیپھڑوں کا کینسرجبکہ خواتین تیزی سے چھاتی کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی مردوں میں کینسر کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ خاندانی تاریخ، موٹاپا، عمراور دیگر عوامل کینسر کی وجوہات میں شامل ہیں۔
دریں اثناء مقبوضہ علاقے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مہلک ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیاہے۔ 1998سے اکتوبر 2023تک خطے میں کل 6,305افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے ایک اعلی افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ 1998سے لے کر اکتوبر 2023 تک 1,452ایچ آئی وی پازیٹو مریض فوت ہو چکے ہیں جبکہ 3,583مریض اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی(اے آر ٹی)پر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 521مریضوں نے علاج کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔طبی حکام نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایچ آئی وی/ایڈز کا زیادہ خطرہ ہے جس کی وجہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں، غیر کشمیری اداکاروں، غیر کشمیری ملازمین اور غیر کشمیری مزدوروں کی بڑی تعداد میںموجودگی ہے جو ایچ آئی وی کی منتقلی کا ایک بڑا سبب سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زیادہ تر مریضوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کا مرض کشمیر سے باہرمنتقل ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈینگ کی وجہ سامنے آ گئی
?️ 2 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) بنگلہ دیش سے ایران کے راستے بھارت کے شہر لکھنو
مارچ
فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر
جنوری
وائٹ ہاؤس پر ایپسٹین کا سایہ؛ نئی ای میلز میں ٹرمپ کے کون سے راز افشا ہوئے؟
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے ایک ایسا
نومبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے
فروری
تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں
اگست
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بارے میں نیتن یاہو کا دعوی
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل
فروری