فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ دورہ افغانستان میں سابق صدر آصف زرداری نے 44 ہزار ڈالر خرچ کیے اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا خرچہ 51 ہزار ڈالرز آیا ، سابق وزیراعظم نواز شریف جب افغانستان گئے تو ان کے دورے پر 58 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے لیکن وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کا دورہ صرف 11 ہزار ڈالرز میں مکمل کیا ۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ دورہ ڈیووس میں یوسف رضا گیلانی نے 4 لاکھ 59 ہزار ڈالر خرچ کیے ، نواز شریف کا ڈیووس میں 7 لاکھ 62 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ڈالرز خرچ کیے لیکن وزیراعظم عمران خان نے صرف 68 ہزار ڈالرز میں دورہ ڈیووس مکمل کیا ۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری اقوام متحدہ گئے تو 13 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ، نواز شریف نے 11 لاکھ ڈالرز میں اقوام متحدہ کا دورہ کیا ، شاہد خاقان عباسی نے اس دورے کیلئے 7 لاکھ ڈالرز کردیے لیکن عمران خان نے صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز میں یہ دورہ مکمل کیا جب کہ واشنگٹن کے دورے پر آسف علی زرداری نے 7 لاکھ 52 ہزار ڈالر خرچ کیے ، نواز شریف کا 5 لاکھ 49 ہزار ڈالرز خرچہ ہوا لیکن وزیراعظم عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالرز کا خرچہ کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی تقریر میں کہا کہ لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے اسی لیے عمران خان نے بین الااقوامی دوروں میں قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے ہیں ، مآضی کے حکمرانوں نے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑائے جس کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا

مشہور خبریں۔

صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے

پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا

جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے: یمنی سپریم پولیٹیکل چیئرمین

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  الایمان نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی مشاط نے

ایران نے امریکی F-16 لڑاکا طیاروں کے اڈے کو نشانہ بنایا

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: فوجی تجزیہ کار نے ایران کی مسلح افواج کی جانب سے

اماراتی ایجنٹوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد سعودی کرائے کے فوجی عدن کے قریب تعینات 

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:ایک باخبر یمنی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی

فواد، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سچے پاکستانی، ملک کے لیے جان بھی دیں گے، ایچ ایس وائے

?️ 2 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ

ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے

نائجر کے شہریوں نے فرانسیسی سفیر کو کیسے روانہ کیا؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی سفیر کی روانگی کے موقع پر نائجیریا کے شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے