مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورلوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ کے علاقے کیشوان میں آج مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے اہلکار ضلع میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کی زد میں آگئے۔

بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروںنے ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھاجن میں گرجن گلی تنہ، گودری آنند کرو، اپر بنی کھیت، نادیان ڈھوک، مرہ اور نادیلی سم سرنکوٹ شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے مینڈھرکے علاقوں بوری محلہ، جوگی محلہ، جٹاں محلہ چھجلا اور بنولا بالاکوٹ اورگورسائی کے علاقوں شاہ پور، لوہاریکا، سنگیوٹے اور گرسائی موڑ کے علاوہ لوئر ساوجیاں اور ملحقہ علاقوںمنڈی اور گنٹریان میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

دریں اثناء فوجیوں نے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں سیوج دھر اور ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بھی آج مسلسل چوتھے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ جمعہ کو سیوج دھر میں ایک حملے میں بھارتی فوج کاایک اہلکاربلدیو چند ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج اورپیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں ماور ہندواڑہ اور نوگام میں آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔بی ایس ایف نے ضلع جموں میں آر ایس پورہ کے علاقے ججوال اور ملحقہ علاقوں میں آج تیسرے دن بھی تلاشی مہم جاری رکھی۔

محاصرے اور تلاشی کی یہ کارروائیاں کالے قوانین کی آڑ میں کی جاتی ہیں جن کے تحت بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے اوروہ بغیر کسی جوابدہی کے لوگوں کو ہراساں ، گرفتار، پوچھ گچھ اور یہاں تک کہ ماورائے عدالت قتل کرسکتے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں بھارتی فورسز کا معمول بن چکی ہیں جس سے لوگ خوف ودہشت کا شکار ہیں۔

مودی حکومت کے امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے دعوئوں کے باوجودبھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی اور ظالمانہ کارروائیاں زمینی حقائق کو بے نقاب کرتی ہیں جہاں لوگ عدم تحفظ اور خوف ودہشت کا شکارہیں۔ ان اقدامات کا مقصد منظم طریقے سے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیاںچھیننا ہے جس سے مقبوضہ علاقے میں انسانی اور سیاسی بحران مزید گہرا ہوتا جارہاہے۔

مشہور خبریں۔

جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا ہدف ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2025جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا

میں ایک صیہونی اور اسرائیل کی زبردست حامی ہوں:برطانوی وزیر اعظم

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:انگلستان کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، شمع جونیجو

?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل

اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی

?️ 11 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے

کیا یوکرین کو ملنے والی امریکی فوجی اور مالی امداد کافی ہے؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو مسلسل فوجی اور مالی

سانحہ 9 مئی: عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں

?️ 26 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

ٹرمپ سے عدم اطمینان کی سطح اپنی بلند ترین حد پر پہنچ گئی

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ایک نئے

عثمان بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی

?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے