اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے اس کے جمہوری چہرے کے پیچھے کی حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
آج جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوسلب کرکے خود کو ایک جعلی جمہوریت ثابت کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبانے سے جمہوری اقدار کے بھارت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی فوجی قبضے کے تحت کشمیریوں کی حالت زارسے بھارت کے جمہوری نظریات کی ناکامی ظاہرہوتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار اس کی خود ساختہ جمہوری دعوئوں کے منافی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل گاہوں میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی موت روزانہ دیکھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں منظم جبر بھارت کی جمہوری ساکھ کی دھجیاں اڑارہاہے۔ بھارتی قبضے کے تحت کشمیریوں کو درپیش مشکلات بھارت کے جمہوری دعوئوں پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ اقدامات اور اس کے جمہوری بیانیے کے درمیان تضاد کا اعتراف کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے عالمی عملبرداروں کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کریں اور مودی کے بھارت کی اس حقیقت کو تسلیم کر یں کہ وہ ایک فسطائی ہندو بنیاد پرست ریاست ہے۔
مشہور خبریں۔
2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
جنوری
امریکی فوجوں نے عراق میں اپنے تمام اڈے چھوڑنا شروع کر دیئے
جنوری
ہدہد 3 نے صیہونیوں کی مساوات کو کیسے بگاڑا؟
جولائی
برطانیہ میں مہنگائی کی حیران کن شرح
جون
سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی
مئی
سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ
مارچ
نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
مارچ
صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس
جنوری