?️
سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے نیٹو ممالک پر ممکنہ حملے کا خوف بے بنیاد ہے اور برسلز ماسکو پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجارستان کے وزیر اعظم ویکٹور اوربان، نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ، جو اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے روس کی محدود صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے، اس لیے یہ غیر ممکن ہے کہ روسیہ پورے مغرب کو نگل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
یاد رہے کہ نیٹو اور یورپی یونین کا رکن ہونے کے باوجود مجارستان فروری 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی یوکرین کو اسلحہ اور فوجی امداد فراہم کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔
بوداپسٹ نے نیٹو کے طویل مدتی منصوبے میں یوکرین کی مدد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجارستان کے وزیر خارجہ نے اس کو پاگل پن پر مبنی مشن قرار دیا ہے۔
اوربان جو 2010 سے اقتدار میں ہیں، نے آئندہ یورپی پارلیمانی انتخابات کی مہم کے لیے اپنی پالیسی یوکرین جنگ میں مداخلت سے بچنے پر مبنی رکھی ہے اور کہا ہے کہ انتخابات جنگ اور امن کا راستہ طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج یوکرینیوں کے ساتھ ایک شدید اور مشکل جنگ میں مصروف ہے، اگر روس اتنا طاقتور ہوتا کہ ایک جھٹکے میں یوکرین کو شکست دے سکتا تو اب تک ایسا کر چکا ہوتا۔
مجارستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیٹو کی فوجی صلاحیتیں یوکرین سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے روسی یا کسی بھی ملک کا نیٹو پر حملہ غیر ممکن ہے، میرا ماننا ہے کہ روس جو یوکرین کو شکست دینے کے قابل نہیں ہے، اچانک آ کر پورے مغرب کو نگل لے، یہ غیر منطقی ہے، ایسے واقعے کا امکان بہت ہی کم ہے۔
اوربان کے مطابق مغرب کا روس سے خطرے کا دعویٰ، یوکرین جنگ میں مغرب کی زیادہ مداخلت کا بہانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجارستان کے پاس نیٹو کے ان اقدامات میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جو اس اتحاد کے اراکین کو یوکرین کی جنگ میں شامل کر سکتے ہیں اور روس کے ساتھ براہ راست تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
برسلز میں گروپس نیٹو کی اس جنگ میں شمولیت کے طریقے تلاش کرنے کے لیے فوجی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جکبہ مجارستان اس منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ سے اسرائیل: ہم غزہ میں جنگ بندی کو فوجی کارروائیوں پر ترجیح دیتے ہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی
وزیر اعظم نے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل و قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر
فروری
میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان
اکتوبر
معاشی اصلاحات سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی
نومبر
ٹرمپ کے ایران مخالف نئے قانون پر دستخط
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد ریاست کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ
ستمبر
صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جون
ججز بھی ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کے خلاف بول پڑے!
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس اطہر من اللہ بالکل ٹھیک تھے کہ
ستمبر