🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو آج پھر سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور مسجد کی انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کو بھی گھر میں نظر کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے آج صبح سویرے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کو اطلاع دی کہ آج مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انجمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسجد کے دروازے مکمل طور پر بند رکھے۔ یہ مسلسل دوسرا جمعہ ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔
میر واعظ عمر فاروق کو 22ستمبربروز جمعہ چار برس سے زائد عرصے کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد رہا کر کے انہیں جامع مسجد میںنماز جمعہ ادا کرنے اور خطہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم انہیں گزشتہ جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کیا گیا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں جامع مسجد کو سیل اور میر واعظ کو دوبارہ نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہیں نہتے فلسطینیوںپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ کے بارے میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا تبصرہ
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
اب تک 3000سے زیادہ یوکرین کا فوجی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے؛روس کا دعوی
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
ٹرمپ کی جے JCPOA سے دستبرداری نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کردیا: وائٹ ہاؤس
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے واشنگٹن کے
اگست
کورونا: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل
فروری
شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری
🗓️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک
مارچ
وہ ممالک قابل تعریف ہیں جو زلزلے کے دوران ہمارے ساتھ ہیں: بشار الاسد
🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملک میں آنے والے
فروری
افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت
🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل
جولائی
پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ
🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ
نومبر