?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیراہے اوراس نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فسطائی نریندر مودی کے دورِ اقتدار میں مظلوم کشمیریوں کا دوران حراست قتل، گرفتاریاں اور تشدد معمول بن چکے ہیں۔بھارتی جریدے” دی کاروان” کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا شکار کشمیریوں میں طالب لالی بھی شامل ہیں جنہیں بغیر کسی ثبوت کے 10سال سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار رکھا گیا ہے اور ان کا مقدمہ بھی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
دی کاروان کے مطابق بھارتی فورسزکی طرف سے عام کشمیریوں کوحریت پسندوں کے معاون (Over Ground Worker) قراردینا ایک معمول بن چکا ہے اور مودی حکومت نے OGW کا سہارا لے کر تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ محض شک کی بنیاد پر کشمیریوں سے روزگار اور شناخت چھین لی جاتی ہے۔ اسی طرح بغیر کسی عدالتی کارروائی یا تحقیقات کے کشمیریوں کے نام (Over Ground Workers)کی فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کے حکم پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیکڑوں کشمیری بلاجواز گرفتار ہیں اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ان بے گناہ کشمیریوں پر کوئی جرم بھی ثابت نہیں ہواہے۔دی کاروان کے مطابق بھارتی فوج گرفتار کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ کو بھی ہراساں کرتی ہے۔بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں بھی لواحقین کو نہیں دیتی۔
مودی نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر کشمیریوں کے انسانی حقوق روندنے رہی ہے۔ صرف مئی 2025 میں 474سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارجبکہ 17کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرنے کا سلسلہ تیز کیاگیا۔ اگرچہ کشمیریوں کیخلاف جعلی مقابلوں اور جھوٹے مقدمات پر عالمی اداروں نے تشویش ظاہر کی ہے مگر مودی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
مہاجرین کے بحران پر پیرس اور لندن میں کشیدگی
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: امیگریشن بحران پر لندن-پیرس کشیدگی کے بعد، فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ
نومبر
قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج
?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر
فروری
میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 17 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج اس قدر بوکھلائی ہوئی ہے
مارچ
روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی کی قدر
ستمبر
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر
گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت
ستمبر