?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل حفاظتی انتظامات کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اورپولیس اہلکاروں نے سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، گاندربل، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے مسلم اکثریتی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ کئی علاقوں کے رہائشیوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو سخت ہراساں کرتے ہیں ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوںنے کشمیر پر بھارتی قبضے کو جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیںہونگے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا جموں خطے کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی ، آرایس ایس کے شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے” بی جے پی کی ہندو توا حکومت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کی املاک چھین کر علاقے میں غیر کشمیریوں کو بسا رہی ہے جسکا واحد مقصد یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
ادھر انسانی حقوق کی تنظیم” فرنٹ لائن ڈیفنڈرز“ نے مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو درپیش جبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کشمیری صحافی سجاد گل کی مسلسل نظربندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ نے انکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی نومبر 2023 میں کالعدم قرار دیدی تھی لیکن اسکے باوجود انہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا اور وہ اپنے خاندان سے بہت دور ایک بھارتی جیل میں مسلسل قید ہیں۔


مشہور خبریں۔
بلے کا نشان واپس:سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے
جنوری
اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے غزہ میں جنگ کو شکست قرار دیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی فوج کے سابق
ستمبر
مصر کا لبنان میں جنگ بندی اور حزب اللہ کے اسلحہ کے بارے میں منصوبہ
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصر
نومبر
لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم
?️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر
نومبر
ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی
اگست
جرمنوں نے صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ جاری رکھا ہوا ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: تازہ ترین جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
امریکی سینیٹ کی 858 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے اس ملک کے 858 بلین ڈالر کے فوجی
دسمبر
سعودی وزیرخارجہ کے دورۂ ایران پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے سرکاری دورہ ایران اور شفاف اور مثبت
جون