?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کیلئے زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل بروز بدھ ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسدادِ تجاوزات کے نام پر کشمیریوں سے انکی زمینیں چھین کر اور گھروں کو مسمار کر کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے ان مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرکشمیری عوام کو اجتماعی سزا دے رہا ہے حالانکہ ان کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے۔
مودی حکومت کشمیری عوام کیخلاف بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے اور عام شہریوں کے گھروں ، ان کی جائیدادوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کررہی ہے۔حریت چیئرمین نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی قابض انتظامیہ کے ذریعے کشمیریوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کررہی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کیا جا سکے ۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص مسلم قیادت سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مسرت عالم بٹ نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی نقش قدم پر چل کر اپنے مذموم ایجنڈے کوآگے بڑھا رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے بھارتی نسل پرست حکومت کو خبردار کیاکہ وہ کشمیریوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے زیر کرنے کی پالیسی ترک کرے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی
جنوری
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے
جولائی
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے لیے 126 نئے یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، صہیونیستی حکومت کی پلاننگ
اگست
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی روکی جا سکتی ہے
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر
جون
فرانسیسیوں نے میکرون کو بے وقعت اور جھوٹا صدر قرار دیا
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: شمال مشرقی گرینڈ ایسٹ ریجن میں رہنے والے فرانسیسیوں نے
اپریل
میکسیکو کے صدر نے امریکہ میں اسٹیچو آف لبرٹی کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پیر کی
جولائی