🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیا قوانین لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چاہے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر نے کا مسئلہ ہو یاملازمین پر سوشل میڈیا کی پابندی، یہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکام لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جج، جیوری اور جلاد بن چکے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی قابض انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بطور شہری تمام جائز آئینی حقوق سے دستبردارہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ان سے متعلق مسائل کے بارے میں اظہار خیال سے روکنا ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ رعایا کی طرح نہیں بلکہ شہریوں جیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ملازم غلام نہیں ہوتا، وہ سرکاری کاموں کے لیے حکومت کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے، لیکن وہ خود کو بیچ نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک شہری کو اس کے آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا،تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ آئین نے انہیں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا حق دیا ہے لیکن وہ اس بات کا اظہار کیسے کرتے ہیں، یہ قانون اور آئین کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ قابض انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سرکاری پالیسیوں یا اقدامات پر تنقید کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برطرفی سمیت سخت تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیاہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں سکیورٹی کا شدید خلا ؛ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ کی زبانی
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی
جنوری
اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر
دسمبر
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست: عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت
🗓️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو
مئی
سعودی عرب کے ساتھ ٹرمپ کا سمجھوتہ
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یحیل لیٹر نے اعلان کیا
فروری
جرم سے انکار کرنے کا بھی انوکھا انداز
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:لیبیا سے اٹلی جانے والے سمندری راستے پر یونانی پانیوں میں
جون
ایک بحران زدہ حکومت
🗓️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع
مئی
یمن کے واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے چند پیغامات
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن، جو لبنان کی حزب اللہ کے بعد مزاحمت کے
دسمبر
امریکہ تائیوان کی وجہ سے چین کے ساتھ تعلقات تباہ نہ کرے: بیجنگ
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: چین کے ممکنہ حملے کے خلاف تائیوان کے دفاع
ستمبر