لیہہ:انتظامیہ نے لیہہ اپیکس باڈی کے شریک چیئرمین کو گھر میں نظر بند کر دیا، انٹرنیٹ سروس معطل

?️

لیہہ: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں انتظامیہ نے لیہہ اپیکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع لیہہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ” لیہہ اپیکس باڈی“ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو ہلاک ہونے والے چار پر امن مظاہرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، ریاستی درجے کی فراہمی ، چھٹے شیڈول کے نفاذ اور زیر حراست نوجوانوں کی رہائی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج لداخ میں پر امن مارچ کی کال دے رکھی ہے ۔ تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رومیل سنگھ ڈونک نے پرامن مارچ کو روکنے کیلئے علاقے خاص طورپر لیہہ میں پابندیاں عائد کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

چیرنگ ڈورجے لاکروک نے ذرائع ابلاغ کو فون پر بتایا کہ انہیں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور باہر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں جو مجھے بتا رہے ہیں کہ انہیں مارچ میں شرکت کیلئے لیہہ قصبے کی طرف آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 24ستمبر کو لیہہ میں مظاہرین پر گولیاں برسا کر چار افراد قتل کر دیے تھے ۔ مووی حکومت نے لداخ خطے کے لوگوں کے حقوق کے لیے سرگرم معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بھی بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں قید کررکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی صدور کی جاری کہانی: ٹرمپ اور روبیو طیارے کی سیڑھیوں پر گر پڑے

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اس ملک کے صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر امریکی صدور

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے

نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے

بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں

پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب کیے جانے کی ’مصدقہ اطلاعات‘ کے بعد دفعہ 144 نافذ

?️ 1 مئی 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کی

 نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ

?️ 26 اکتوبر 2025 نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ اسرائیل

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:   جمعہ کے روز صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے