غیر قانونی بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں، میر واعظ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی و غیر جمہوری اقدامات یہاں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکمرانوں کے دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے ، جنہیں بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ روز بھی سرینگر میں گھر میں نظر بند رکھ کرنماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی ، ایک بیا ن میں کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جوں جوں نزدیک آرہے ہیں عام لوگوں کی پکڑ دھکڑ ، انہیں حراساں اور تھانوں طلب کرنے کی کارروائیوں میں تیزی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے حراست میں لیے جانے والوں کی لمبی لمبی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں اور خدشتہ ہے کہ گرفتاری کے بعد ان سب کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

میر واعظ نے غیر قانونی بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2ستمبر سے رہائش گاہ میں بلاجواز طور پر مسلسل نظر بند رکھ کر فرائض منصبی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق جو متحدہ مجلس علماجموںوکشمیر کے سرپرست بھی ہیں ، نے کہا کہ انہیں تنظیم کے ایک اہم اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرنے دی گئی جو بھارتی حکومت کے وقف ترمیمی بل جیسے حساس معاملے پر غور و خوض کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔میرواعظ نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں بار بار نشانہ بناکر گھر میں نظر بند رکھا جارہا ہے ۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن غیر قانونی اقدامات اسکے دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا

🗓️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے

ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین

کتنے فیصد صیہونی نیتن یاہو کو چاہتے ہیں؟

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف

ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی

🗓️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید

🗓️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور

لاہور ہائیکورٹ: سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد

🗓️ 16 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی

یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ

🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے