وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے،وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کو آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں بھارت کو دیئے جانے والے جواب بارے آگاہ کیا۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی ودیگر امور سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری کو بھارت کی جانب سے جاری جارحیت اور پاکستان کے جوابی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

صدر مملکت نے بھارتی جارحیت، میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

وزیراعظم نے صدرآصف زرداری کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمے دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ 

مشہور خبریں۔

مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر

چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا 

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ

اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور، بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ پاکستان

?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور

نیتن یاہو کے جھوٹ ان کے بڑے جرائم کو چھپا نہیں سکتے: ترکی

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی

حنظلہ کی امریکہ اور صیہونی حکومت کو سائبر وارننگ

?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:ہیکر گروپ حنظلہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو کسی

صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں

پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے