شبیر شاہ کا مقبول بٹ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقید ت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے ممتاز آزادی پسند رہنما شہید محمد مقبول بٹ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میڈیا  کے مطابق بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کرنے پر 1984میں آج ہی کے دن نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر شہید کردیاتھا اور ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نظریاتی رہنما محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمتی تحریک کی علامت تھے جنہوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ڈی ایف پی رہنما نے مقبول بٹ کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جمہوری ملک نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کر کے نظام انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے جے کے ایل ایف کے رہنما کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ دیانت و امانت کے پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اجتماعی مقصد کے لیے وقف کر دی، مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا اور ایک مقدس مقصدکے لئے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے مقبول بٹ کی عظیم قربانیوں سے کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی جو اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لیے کشمیری شہدا ء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم لیکن پرعزم عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں سیاسی کھیل، سعد حریری کے استعفے کے پیچھے مخفی مقاصد

?️ 16 جولائی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنان کے صدر نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل

پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا

دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے میدان جنگ میں

گوگل نے پلے اسٹور میں ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک کو بلاک کیا

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  گوگل نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ

ٹرمپ کی واپسی اسرائیلیوں کے لیے بھی اچھی خبر نہیں؛ وجہ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یہ وہ تشریح ہے جو گولن فریلخ نے امریکی صدارتی

مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع

پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت تخمینہ ہو سکتا ہے: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے