?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء کو ان کی شہادت کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھندفائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کردیا تھاجب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ سانحہ بجبہاڑہ اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور مصائب کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔
عبدالرشیدمنہاس نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کی۔1947میں جموں و کشمیر پر بھارت حملے کو نوآبادیاتی تاریخ کا ایک سیاہ باب قراردیتے ہوئے انہوں نے کشمیریوں سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ۔عبدالرشیدمنہاس نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
مشہور خبریں۔
70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری: اسٹاک ایکسچینج میں 733 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد بحال
?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جنوری
نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے آشنا کروانے کے لئے حکومت پر عزم ہے
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق
جون
قومی اسمبلی کا اجلاس مزید تاخیر کا شکار، رات 8 بجے ہونے کا امکان
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس
ستمبر
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی
دوشنبے میں وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 17 ستمبر 2021دشنبے(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر
ستمبر
غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی
نومبر
عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کچھ عرصہ کے لئے باقی رکھنا چاہتے تھے
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کو
اکتوبر
بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم
اپریل