دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک لیکن غیر متوقع نہیں ہے، میر واعظ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے لیکن غیر متوقع نہیں۔

میرواعظ عمر فاروق کی طر ف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہاگیا ہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو برقراررکھنے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے لیکن غیر متوقع نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انہوں لوگوں کو جنہوں نے برصغیر کی تقسیم کے وقت جموں و کشمیر کے الحاق میں سہولت فراہم کی اوربھارتی قیادت کی طرف سے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کیاتھا خود کے ساتھ دھوکہ دہی کا احساس ہونا چاہیے۔”باقی ریاست جیسا کہ یہ اگست 1947 میں موجود تھی، جنگ بندی لائن پر منقسم ہے اوریہ ایک سلگتا ہوا انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے۔”

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کومنسوخ کرنے کے بھارت کے غیر قانونی، غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی توثیق کی ہے ۔

مشہور خبریں۔

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے

بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی

🗓️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ڈالر کے مقابلے صہیونی کرنسی کی قدر میں آزادانہ گراوٹ کا تسلسل

🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں حالات کی خرابی اور صہیونی مظاہرین کی صفوں

ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کے لیے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان

🗓️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریما خان نے دعویٰ

روس کا 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں ہلاک کرنے کا دعوی

🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گزشتہ دن اور

کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان 

🗓️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ

امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے