?️
نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور علاقے کے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے علاقے کا دورہ کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دورہ مئی کے مہینے میں ہوگا۔ یہ پیشرفت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت میںمقبوضہ جموںوکشمیر کے آل پارٹی وفد کی جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے بعد سامنے آئی۔
نیشنل کانفرنس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، نیشنل پینتھرس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما وفد کا حصہ تھے۔ وفد نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے ملاقات کے دوران حزب اختلاف کے بھارتی رہنماﺅں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے ان سے تعاون طلب کیا۔
وفد نے بھارتی رہنماﺅں کو کشمیریوں کو درپیش بے روزگاری، ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں عدم شفافیت، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اور بے دخلی مہم جیسے سلگتے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اس موقع پر کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد بانٹنے کے لیے سری نگر کا دورہ کریں گے۔فاروق عبداللہ نے نئی دہلی سے ٹیلی فون پر سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما رمضان کے فوراً بعد مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانفرنس میں خاص طور پر ریاستی حیثیت کی بحالی اور فوری اسمبلی انتخابات کے لیے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی
ستمبر
شمالی شام میں ترکی کا فوجی حملہ / اردوغان کا اس مہم جوئی کا مقصد کیا ہے؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ترک فوج نے چند روز قبل شمالی شام میں نام
مئی
قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو
جون
وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے روس کے
جنوری
یوکرین کی ہر ممکن مدد کروں گا:مستعفی برطانوی وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں
جنوری
امریکہ تنزل پذیر ملک بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے پائیدار ترقی کے تازہ
ستمبر
یوکرین کے گندے پانی میں صہیونی ماہی گیری کا سلسلہ جاری
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی کنارے
مارچ
فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ
مئی