SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

مارچ 17, 2023
اندر کشمیر
حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے
0
تقسیم
54
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور علاقے کے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے علاقے کا دورہ کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دورہ مئی کے مہینے میں ہوگا۔ یہ پیشرفت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت میںمقبوضہ جموںوکشمیر کے آل پارٹی وفد کی جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

نیشنل کانفرنس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، نیشنل پینتھرس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما وفد کا حصہ تھے۔ وفد نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے ملاقات کے دوران حزب اختلاف کے بھارتی رہنماﺅں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے ان سے تعاون طلب کیا۔

وفد نے بھارتی رہنماﺅں کو کشمیریوں کو درپیش بے روزگاری، ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں عدم شفافیت، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اور بے دخلی مہم جیسے سلگتے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اس موقع پر کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد بانٹنے کے لیے سری نگر کا دورہ کریں گے۔فاروق عبداللہ نے نئی دہلی سے ٹیلی فون پر سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما رمضان کے فوراً بعد مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانفرنس میں خاص طور پر ریاستی حیثیت کی بحالی اور فوری اسمبلی انتخابات کے لیے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Short Link
Copied
ٹیگز: بھارتی رہنماﺅںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹیجموں وکشمیرحزب اختلاففاروق عبداللہنیشنل کانفرنس

متعلقہ پوسٹس

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

مارچ 31, 2023
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
کشمیر

کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

مارچ 30, 2023
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
کشمیر

کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

مارچ 29, 2023

نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان لڑائی کیوں تیز ہو گئی؟

نیتن یاہو
اپریل 1, 2023
0

سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی گہرائی اور وسعت کے بڑھنے کے ردعمل میں بنجمن نیتن یاہو کو عدالتی اصلاحات...

مزید پڑھیں

یوم ارض کی 47ویں سالگرہ

یوم ارض
اپریل 1, 2023
0

یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح صیہونی حکومت نے فلسطینی...

مزید پڑھیں

ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

ماسکو
اپریل 1, 2023
0

سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے ان اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا...

مزید پڑھیں

کئی جرمن ریاستوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

ہڑتال
اپریل 1, 2023
0

سچ خبریں: جرمنی کی کئی وفاقی ریاستوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی وہ زیادہ اجرت اور بہتر کام کے حالات...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?