?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، بشیر احمد اندرابی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، محمد سلیم زرگر اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر سال سے زائد عرصے سے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد میں مصروف ہیں۔حریت رہنمائوں نے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بندتمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، مشتاق الاسلام، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، محمد یوسف فلاحی، سید شاہد یوسف شاہ، سید شکیل یوسف شاہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر غلام محمد بٹ اور غلام قادر بٹ شامل ہیں۔
حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، علمائے کرام، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی رہائی میں مدد دیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر
ستمبر
مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین
جولائی
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان
دسمبر
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی
نومبر
ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس کے سپرد کیا جائے
?️ 19 اگست 2025ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس
اگست
حماس نے قابض افواج کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حماس تحریک نے ہیبرون کے مشرق میں کریات اربع
ستمبر
یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں
?️ 4 ستمبر 2025یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں ماسکو (انٹرنیشنل
ستمبر
اسرائیل کا مقدر صرف تباہی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت تیسرے فلسطینی انتفاضہ سے خود کو بچانے
ستمبر