اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا آئین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی آئین کے دفاع کی بات کر رہی ہے۔اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین مذاق بن گیا ہے۔

قبل ازیں رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایسے بل پر پیشگی حکمِ امتناع دینا جو قانون نہیں بنا آئین سے متصادم ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو نہ کم کیا جا سکتا ہے، نہ اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدالتوں کو اپنی اندرونی کارروائی میں مداخلت کی اجازت دی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے کام کرنے کے اختیار پر بیڑیاں ڈال دی گئی ہیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عدلیہ کے اندر ایک ادارہ جاتی مذاکرات کی ضرورت ہے، اس کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ افراد اور اداروں کے درمیان اختیارات کے کھیل کو روکا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں تصادم ہونے جارہا ہے، میں نظر میں ایسی چپقلش اورٹرف وار ہوتی رہتی ہے، ایسی مثال کچھ سال پہلے بھارت میں بھی دیکھنے کوملی تھی۔ رضا ربانی نے کہا کہ ریاست کے دو اہم اداروں کے درمیان معاملات سلجھانے کیلئے انٹرا انسٹیٹیوٹ مذاکرات کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ نوے دن کے اندرانتخابات آئین کا تقاضا ہیاسیعملی جاما پہنایاجاناچاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا90روزمیں انتخابات نہ ہونے سیآئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہی میری نظر میں دونوں اطراف سے آئین کا کھلواڑ کیا جارہا ہے اور آئین کو مذاق بنادیا گیا ہے ۔

مشہور خبریں۔

یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ

نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

ڈیموکریٹس ناکام قوم کا بیانیہ بدلنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:  ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی

پاکستان کی اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کا دفاعی نظام کو نقصان

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں الاقصیٰ طوفان کی جنگ کے ایک سال بعد

میرے متعلق چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے:سابق چیف جسٹس

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے خلاف چلنے

آنے والے دن امریکہ اور ایران کے لیے بہت فیصلہ کن ہیں: سی این این

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے مواضع اتنے

مسلسل سیاسی عدم استحکام پاکستان میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے سنگین خطرہ قرار

?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک کے مزید منفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے