?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل گھروں پر چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورلوگوں کوہراساں اور گرفتار کرنے کاایک نیا سلسلہ شروع کردیاہے۔
میڈیا کے مطابق سرینگر میں سول سوسائٹی کے ارکان، مبصرین اور وکلا ء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز اس مہم کے دوران سینکڑوں نوجوانوں، امن کارکنوں اورحریت پسندوں کو گرفتار اور طلب کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کریک ڈاؤن کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد کو دبانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گرفتاریوں میں حالیہ اضافے کو کشمیری عوام کو مزید سیاسی انتقام کا نشانے بنانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتاریوں کی تازہ مہم بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت کی انتقامی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد آزادی کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔مبصرین نے کہا کہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران عام کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی پسندوں کومنظم طریقے سے من گھڑت الزامات کے تحت بار بار گرفتارکر کے ان کے سیاسی کردار کو ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کو طول دینے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کو مسلسل استعمال کیاجارہا ہے۔اراکین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے جومقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے غیر قانونی گرفتاریوں اور تشدد کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنا ہے کیونکہ مودی حکومت نے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے تمام پرامن راستے بند کردیے ہیں۔وکلا ء نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔


مشہور خبریں۔
چینی میڈیا: چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہی واحد صحیح آپشن ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فون
جون
غزہ جنگ کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کا کیا ہوا؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مزاحمت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مصری اور قطری
اپریل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 35 افسران و اہلکار نوکری سے برطرف
?️ 1 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے
جنوری
غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ تنازع کے آغاز سے
اکتوبر
ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات
اکتوبر
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
برطانیہ کا روس کے سب سے بڑے بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے
اپریل
حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے نیٹو ممالک کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل رک گئی
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن نے نیٹو
نومبر