جموں: ( سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” جموں کشمیر سوشل پیس فورم“ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر سوشل فیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوجی فوجی رات کے اوقات میں مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر سردی کے موسم میں مکینوں کو گھروں سے باہر نکال دیتے ہیں، لوگوں خاص طورپر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، خواتین کی تذلیل کرتے ہیں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا مقصدکشمیریوں کو ڈرانا دھمکاکر انہیں حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوںکا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دیویندر سنگھ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
مئی
عمران خان کے دوست ہی ان کے لئے محاذ کھول رہے ہیں
اکتوبر
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ستمبر
چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
فروری
ہنگری کا 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، کئی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے
اپریل
امریکی حکام کو امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو بچانے کی فکر
جنوری
کیا اسرائیل ایک برے معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے؟
جنوری
ترکی نے اردوغان کی توہین کرنے پر مراکشی خاتون کو حراست میں لے لیا
مئی