?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے عالمی برادری اور حقوق نسواں کی بین الاقوامی کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ظاہر کیاہے۔
میڈیا کے مطابق مشعال حسین ملک نے خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہاکہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ ظلم و بربریت اور غیر انسانی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ انسانی حقوق اور حقوق نسواں کی بین الاقوامی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے خواتین پر ڈھائے جانیوالے مظالم اورانہیں درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیں اور خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف تشدد اورانکی عصمت دری کو کشمیری عوام کی خواہشات کو کچلنے اور انہیں ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی وجہ سے 30ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور 90ہزارسے زائدبچے یتیم ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی ہزاروں کشمیری خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے سانحہ کی تحقیقات اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں بھارتی ریاست کی ناکامی کو اجاگر کیا گیاہے۔
بھارتی فوج کے اہلکاروں نے 23 فروری 1991 ضلع کپواڑہ کے گائوں کنن پوش پورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس سانحہ میں ملوث کسی بھی فوجی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور متاثرہ خواتین آج بھی انصاف سے محروم ہیں ۔


مشہور خبریں۔
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے
اکتوبر
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ
جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا فیصلہ
?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم
اکتوبر
رمضان المبارک کے دوران متعدد عرب ممالک میں بھوک کا بحران
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:متعدد عرب ممالک کو رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہوتے
اپریل
امریکہ کے بارے میں امام خمینی کی سیاسی افکار
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: امام خمینی کے سیاسی افکار پر ایک سرسری نظر ڈالنے
جون
ٹرمپ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کریں گے: ایکسیوس
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ
جولائی