بھارتی حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے ، محمود ساغر

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ آج جب دنیا بھرصحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن منا یاجارہا ہے ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں صحافیوں کو ریاستی ظلم وجبر کا سامنا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیراور بھارت میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے مختلف ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو قابض انتظامیہ کی طرف سے بدترین پابندیوں کا سامنا ہے ۔

مقبوضہ علاقے میں سچ سامنے لانے پر صحافیوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جاتے ہیں اورمعروف صحافی آصف سلطان کو اگست 2018 میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آصف سلطان کو گزشتہ سال اپریل میں عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیاتھاتاہم فوری طور پر انہیں ایک اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ممتاز کشمیری صحافی فہد شاہ، عرفان معراج، ماجد حیدری اور سجاد گل کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔محمود ساغر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیراوربھارت میں ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کو ہندوتواپالیسی پر عمل کرنے کیلئے سخت دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ مودی حکومت آزادی صحافت کے بنیادی اصولوں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے سے روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور انہیں بدسلوکی کانشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیراور بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن عائد کرنے پر جواب دہ ٹھہرایاجانا چاہیے ۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ طورپر اپنے فرائض کی ادائیگی کی اجازت دینے کیلئے مودی حکومت پر دبائو بڑھائے۔

مشہور خبریں۔

اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی: عمران خان

🗓️ 4 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کی مہلت مانگی

🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور

توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد

🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ’توشہ خانہ پالیسی 2023‘ کی منظوری

فتح 110 کے ساتھ نیتن یاہو کے جھوٹے دعووں پر حزب اللہ کی مہر

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: تل ابیب پر لبنانی حزب اللہ کے تازہ ترین راکٹ

شہید سلیمانی نے سامراج اور صیہونیت کے خلاف جنگ لڑی

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:     لبنان میں فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ

ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مطالعاتی مرکز کی ماہانہ رپورٹ میں اعلام کیا گیا

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی شہری گرفتار

🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے