?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں احتجاج ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان مانسہرہ پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق تینوں رہنما اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر موجود ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آج پریس کانفرنس کریں گے۔
تحریک انصاف کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان
قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی آپریشن کو جواز بناتے ہوئے اسلام آباد میں احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو غیر مسلح شہریوں کے مذبحہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی منصوبے کے پیش نظر ہم فی الحال پرامن احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹی کی جانب سے گرفتار بانی چیئرمین عمران خان کو ریاستی بربریت سے آگاہی فراہم کی جائے گی جس کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آپریشن کے نام پر پرامن مظاہرین کے قتل اور دہشت و بربریت کی مذمت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پارٹی کے کارکنوں کے مبینہ قتل کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف اقدام قتل کی قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پُل کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
اٹک خورد کے مقام پر روڈ بلاک کرنے کے لیے کنٹینر دوبارہ لگا دیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پر پولیس کی بھاری نفری دوبارہ تعینات کردی گئی ہے، اس سے قبل اٹک پل کو بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 400 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونی کیشن کے آلات، غلیلیں اور بال بیئرنگ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد کے ڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
ڈی چوک سے پسپائی اختیار کرنے پر کارکنوں نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اس دوران تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹینر کو خود آگ لگائی گئی ہے، انہوں نے کنٹیر نے ملنے والے کاغذات کا فرانزک تجزیہ کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب میں "کریا” بیس پر اسرائیلی رژیم کے ایک فوجی کی خودکشی
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: منگل کی شام تل ابیب میں واقع "کریا” فوجی ہیڈکوارٹر
مئی
حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی
اکتوبر
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بجٹ سے قبل حکومت سے پالیسی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے
جون
یاسر ابو شباب گینگ اپنے درجنوں ارکان کے ہتھیار ڈالنے کے ساتھ منہدم ہو گیا
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ حماس کی 10 دن
دسمبر
یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع
فروری
پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور
نومبر
ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش ہے
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش
اکتوبر