?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، بھارتی فورسز نے اہم شاہراﺅں اور راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر خواتین، بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، قابض بھارتی اہلکار لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر شدید سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک اجلاس کے انعقاد کے لیے پیرس اور ریاض کے اہداف؛ نیتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو روکنا
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک کے اجلاس میں یورپی اور عرب ممالک کی موجودگی
اگست
پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے
جولائی
خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس
دسمبر
یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اگست
اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز
نومبر
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
لبنانیوں پر نازل ہونے والی مصیبتیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا
دسمبر
مقبوضہ کشمیر نہ ہی بھارت کا حصہ ہے اور نہ ان کا اندرونی معاملہ ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر