?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جب سے بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ،علاقے میںسخت پابندیاں عائد ہیں اور لوگوں کواسرائیلی طرز کے نوآبادیاتی مظالم کا سامنا ہے۔
یہ بات لیگل فورم فار کشمیر (ایل ایف کے)نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں اور قانون سازی نے اس پابندی کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت غیر کشمیریوں کو رہائشی یا تجارتی استعمال کے لیے جائیداد خریدنے سے روکا جا سکتاتھا۔
سابقہ ریاستی قوانین کی منسوخی کے بعد بھارتی مسلح فورسز جہاں چاہیں زمین پر قبضہ کر سکتی ہیں جبکہ بھارتی حکومت صنعتی استعمال کے نام پر کسی بھی زمین اور جائیداد پر قبضہ کرنے کی مجازہے۔ایل ایف کے نے کہا کہ جموں اور کشمیر کے 20 اضلاع میں مسماری مہم تیزی سے جاری ہے جہاں ریونیو اہلکار، پولیس اور بلڈوزر کشمیریوں کی روزی روٹی چھیننے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
لیگل فورم فار کشمیر نے حقائق پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کا عنوان ہے”زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضہ :مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بے اختیاربنانا”۔رپورٹ میں شہری آبادی کے خلاف انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسرائیلی طرز کے نوآبادیاتی ماڈل کو بے نقاب کیاگیا ہے جس کا مقصد کشمیریوںکو ان کی زرعی اور غیر زرعی زمینوںسے بے دخل کرنا ہے تاکہ ان کو معاشی طورپر بے اختیار بنایاجائے۔ رپورٹ میں تحصیل اورگائوں کے حساب سے قبضے میں لی گئی زمینوں کی تفصیل فراہم کی گئی ہے اور نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی حکام نے خطہ کشمیر میں 178005.213 ایکڑ اور جموں میں 25159.56ایکڑ اراضی کوئی نوٹس دیے بغیر مالکان سے زبردستی چھین لی ہے۔ریونیو محکمے کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے 20اضلاع میں جاری کی گئی مبینہ”ریاستی اراضی” کی 11737صفحات کی فہرست بنیادی طور پر بگ لینڈاسٹیٹ ایبولیشن ایکٹ(زرعی اصلاحات ایکٹ)، جے کے اسٹیٹ لینڈ ویسٹنگ آف اونر شپ ایکٹ 2001،JK Evacuees (Administration) of Property Act, Jammu and Kashmir Tenancy Act 1980, Jammu and Kashmir Common Lands(Regulation) Act, 1956 اور سابقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے بے زمین کسانوں کے حق میں منظور کیے گئے دیگر متعدد قوانین کے تحت کشمیریوں کی ملکیت ہے۔ ایل ایف کے نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم آبادی کے تناسب میں تبدیل کا ایک عمل ہے تاکہ باہر کے تاجروں کو آبادکیا جائے اور انہیں ووٹنگ اور دیگر حقوق دیے جائیں۔ ایل ایف کے نے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق اور انسانی اصولوں اور جموں و کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 13قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99کے تحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو تمام سفارتی اور دیگر پرامن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کو جبری بے دخلی، نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
شام میں خوفناک دہشتگردانہ حملہ؛سہ روزہ عام سوگ
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام کے شہر حمص میں ایک فوجی کالج پر کل
اکتوبر
فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی
نومبر
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
نیتن یاہو جنگ روکنے اور قیدیوں کے تبادلے میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ایک سروے
جولائی
کورونا وباء: ملک بھر میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس
جون
وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا
دسمبر
شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی
ستمبر
عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان
اگست