?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پر امن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پرجاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں وکشمیر مسلم لیگ، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم خواتین مرکز، تحریک خواتین کشمیر اور دیگر نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کریک ڈائون کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دن کے دوران سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اورپورے مقبوضہ علاقے کے محاصرے نے صورتحال معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کر دیاہے ۔حریت رہنماؤں نے کہاکہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت بھارتی قابض فورسزمقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے انہیں ہراساں کرنے، بڑے پیمانے پرگرفتاریوں اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں،شہری آزادیوں کی معطلی، اختلاف رائے پر قدغن، مسلم سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیاں اور گھروں اور زمینوں کی ضبطی نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیرمیں امن اور ترقی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے من گھڑت بیانیہ کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حریت رہنماؤں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔جدوجہد آزادی کشمیری کو جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت ظلم و تشدد اورفوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت حریت کو دبا نہیں سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت، ریاستی دہشت گردی، سازشوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری اپنے شہدا کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوروحشیانہ مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کوانکا حق خودارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، زاہد صفی، زاہد اشرف، اعجاز رحمانی، شمیم شال اور جاوید اقبال بٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پرسخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانے اور انکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مداخلت کریں۔
دریں اثناء کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری غیر قانونی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لیں انہیں رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔الطاف وانی نے اسپیشل رپورٹر برائے فروغ اور تحفظ انسانی حقوق کے نام ایک مراسلے میں بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں ان ظالمانہ اقدامات کے ذریعے خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ کشمیری عوام کو اپنی جدوجہد آزادی سے دستبردار ہونے پر مجبور کیاجاسکے ۔


مشہور خبریں۔
صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ
جون
وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی
نومبر
یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے
مئی
منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے لاہور کے تاجرصابر مٹھو کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا
?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے لاہور کے تاجر اور ایک
اکتوبر
حکومت نے بجلی فی یونٹ 7 روپے 50 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ایک ہفتے کے بعد ہی کے-الیکٹرک
جولائی
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
میکسیکو کے 43 طالب علموں کے قتل کیس کے ملزم کون ہیں؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو میں
جولائی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 32 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
?️ 13 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے
ستمبر