?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں پر بھارت اور اسرائیل کی کھلی جارحیت نے پوری دنیا کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں وکشمیر اور فلسطین میں انسانیت غیر یقینی صورتحال کاشکار ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول ایڈوکیٹ ارشد اقبال، فاروق توحیدی، محمد سلیم زرگر، یاسمین راجہ، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، محمد یاسین عطائی، میر شاہد سلیم، مولانا مصعب ندوی، امتیاز ریشی اور محمد اقبال نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر زندگی جہنم بنا دی ہے جبکہ مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے ہیں۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ دونوں قابض حکومتیں استعماری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر نہتے لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی حکمران جدید دور کے یزید ہیں جن کی اسلام دشمنی نے انہیں مکمل طور پر ایک دوسرے کیساتھ اور مسلمانوں کیخلاف لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل ایک ہفتے سے زائد عرصے سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس سے بچوں اور خواتین سمیت تقریبا 3ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہی ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ حماس کے بے مثال اور جرات مندانہ حملے نے انتہائی اہم حقائق کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس کے حملوں نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے تصور کوچکنا چور کر دیا ہے اور بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حماس کے حملے نے امریکہ، مغربی ممالک اور ان کے میڈیا کی جانبداری اور دوغلے پن کوبھی بے نقاب کیا ہے کیونکہ انہیں غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال نے ایک بارپھر ثابت کر دیا ہے کہ تنازعہ فلسطین کے منصفانہ حل تک مشرق وسطی میں امن و استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض اسلامی ممالک کے علاوہ بیشتر مسلم ممالک نے ابھی تک فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھائی جبکہ ان ممالک کی عوام اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ بالآخر حق اورسچ کی ہی فتح ہوتی ہے اور ظالم قوتوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرناپڑتا ہے، بھارت اور اسرائیل کی غاصب حکومتیں بھی ایک دن خاک میں مل جائیں گی اور کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام فتح یاب ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے
جنوری
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا
جولائی
مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد
?️ 10 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور
جون
شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک
?️ 26 مارچ 2024 شانگلہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر
مارچ
تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران
اگست
مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا
?️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل
اگست