بھارت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی سے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندوتو بھارتی حکومت کی طرف سے معروف سماجی، سیاسی اورمذہبی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی میں مزید پانچ برس کی توسیع کی شدید مذمت کی ہے ۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا بھارت سماجی، مذہبی، امن اور آزادی پسند جماعتوں پر پابندی اور ان کی املاک ضبط کرنے سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جماعت اسلامی کے کئی رہنما اور کارکن پہلے ہی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھے ہیں جبکہ تنظیم کی بیسیوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے اور ان تنظیموں کی جائیدادیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پر امن جدوجہد کرنے والی جماعتوں پر پابندی کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم اسکی تمام ریشہ دوائیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت کے آگے سرتسلیم خم کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔

دریں اثنا ترجمان نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، معراج الدین کلوال، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، عمر عادل ڈار، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، امیر حمزہ، محمد یوسف فلاحی، شبیر احمد ڈار، فردوس احمد شاہ، جہانگیر غنی بٹ، سلیم ناناجی، سجاد گل، محمد یاسین بٹ، شمس الدین رحمانی، مولانا سرجان برکاتی، حسن فردوسی، نور محمد فیاض، فیاض حسین۔ جعفری، عادل سراج زرگر، داود زرگر اور دیگرکی حالت زور پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیو ں پر زور دیا کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ ترجمان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

دریں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں ایک بیان میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند کشمیریوں کو زیر کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل

پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی اور تاریخی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

?️ 1 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین

سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق میں ترمیم پر غور

?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل  نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے

مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب

?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار

اگر ماڈلین کشتی ایران جاتی تو مغرب کا ردعمل کیا ہوتا:برطانوی اینکر کا طنز

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں

آبنائے ہرمز کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں، امریکہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا:امریکی میگزین

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے

جنوب شام میں اسرائیلی جارحیت توپ خانے کے حملوں سے لے کر زمینی دراندازی تک

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوجیں دوسرے دن بھی دمشق کے مغربی مضافات

شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے