?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند سینئر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کواپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔
میڈیا کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں مقبوضہ کشمیرکے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور لوگوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرنے کے بھارتی مذموم عزائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے ماحول میں جہاں دنیا بھر میںبھائی چارے، امن، خوشحالی اور بنیادی حقوق کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا کو ایک گلوبل ویلج سمجھا جاتا ہے، یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیر کشمیری ہندوئوں نے سول انتظامیہ اور بیوروکریسی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اورتجارت، کاروبار اور بیوروکریسی سے مسلمانوں کا مکمل طورپر خاتمہ کر دیا گیا ہے جیسا کے 1947میں ڈوگرہ مہاراجہ کی حکومت نے ان تمام شعبوں سے مسلمانوں کو نکال دیا تھا۔شبیر شاہ نے اسے بھارت کی عبرتناک شکست اور کشمیریوں کی اخلاقی فتح قراردیاجو بھارت کو صرف ایک ظالم اور غاصب کے طور پر دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کشمیر کے آزادی پسند عوام کی بہادری اور استقامت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوںنے بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنماء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کو یمن میں جنگ روکنے کے لیے فوری طور پر آگے آنا چاہیے؛یمنی پارلیمنٹ کا مطالبہ
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے قانون سازوں نے یمن میں جنگ جاری رکھنے کے
فروری
مصر کے بعداسرائیل کے حامی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی لہر تونس تک پہنچ گئی
?️ 10 ستمبر 2025مصر کے بعداسرائیل کے حامی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی لہر تونس
ستمبر
کیا ترکی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے؟
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: S-400 میزائل سسٹم کے بارے میں ٹام بارک کے واضح
دسمبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
روس کا افغانستان کی صورتحال کے سلسلہ میں انتباہ
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے
جون
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت
جنوری
ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر
اکتوبر