سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا، پاکستان کی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کا اعلان کھلے عام کیا ہے، پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا، یاسین ملک کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں، بھارت کی دہشتگردی کو عالمی عدالت لے جایا جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو یتیم کیا جارہا ہے، کشمیری قوم ایک عذاب سے گزر رہی ہے۔
مشعال ملک نے کہاکہ اشرف صحرائی نے اپنے جوان بیٹے کو قربان کیا، بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا، مشعال ملک نے کہاکہ اشرف صحرائی کو سوچے سمجھے منصوبے کہ تحت شہید کیا گیا، پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا، بھارت نے جنگ کا اعلان کھلے عام کیا ہے۔
مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور بربریت کم نہیں ہو رہی، کشمیریوں کے قبرستان پر امن ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو موت کے منہ میں پھینک دیا، یاسین ملک کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان قوم سمیت دنیا سے اپیل ہے کرونا اللہ کا عذاب ہے، دنیا کو کشمیریوں کی آہ لگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم کے بچوں سکول میں نہیں جا سکے ستر سال سے، آج دنیا میں سکول بند ہیں، مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کو بھارت کا کوئی ڈر خود نہیں، پاکستان کی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے۔
انہوںنے کہاکہ کشمیری لیڈر ایک انچ اپنی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، مشعال ملک نے کہاکہ پوری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے، پاکستانی حکومت صرف مذمت تک محدود نہ رہے، بلکہ پوری دنیا کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔