?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی طریقے سے قابض ہوئی ہے اور کشمیری عوام کا خون بہارہی ہے لیکن دنیا میں انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد اور جھوٹے ممالک ان مظالم پر مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
انہی مظالم کو دیکھنے کے لیئے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے صدر جو بائیڈن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی ہونا چاہیے جہاں بھارتی فوج اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی خون بہا رہی ہے اور کشمیریوں کو بے گھر کر رہی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کریں۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کر کے تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کیلئے فضا بنائی جانی چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طور پر تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف کوششوں کی حوصلہ افزای کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ہم کورونا کے خاتمے کے قریب ہیں: عالمی ادارہ صحت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے
ستمبر
شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ
جون
ٹرمپ اور چین کی تجارتی جنگ کے چین پر ابتدائی اثرات
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی
اگست
شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے: مانی
?️ 5 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا
جون
حزب اللہ کے حملے کے وقت فوج سو رہی تھی: اسرائیلی فوجی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ نگار ناعوم امیر نے
ستمبر
6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں
فروری