?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ سے بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بھارت کے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ادھم پور جیل میں سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے حالیہ حراستی قتل سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ نظربندوں کے حوالے سے کشمیری عوام کے خدشات جائز ہیں۔
ترجمان نے کشمیری عوام کے بلند حوصلوں اور شہید رہنما کے ساتھ عقیدت اور محبت کے ان کے اظہار کی بھی تعریف کی، جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی کے حراستی قتل نے ایک بار پھر مودی کی فسطائی حکومت کے سفاک چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔
سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارتی جیلوں میں نظربند ہزاروں کشمیریوں کی رہائی کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے تیزی سے پھیلائو کے باوجود کشمیری نظربندوں کو رہا کرنے سے انکار کرنا مودی حکومت کی انتقامی ذہنیت کا مظہر ہے۔
دوسری جانب تحریک حریت کے سابق چیئرمین شہید محمد اشرف صحرائی ، سینئر حریت رہنما سید مظفر حسین شاہ، سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے بہنوئی اور حریت رہنما زاہد صفی کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بھی شرکت کی۔
ادھر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک ویلیس نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتہائی دائیں بازو کا نسل پرست انسان ہے جو اس مکروہ کھیل کا حصہ ہے۔
رکن یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ بھی یورپی یونین اور بھارت کے مابین مضبوط تعلقات کے حامی ہیں لیکن یہ تعلقات خطے اور دنیا میں چین کے عروج کو چیلنج کرنے کے لئے جیو پولیٹیکل ہتھیار کے طور پر نہیں استعمال نہیں کئے جانے چاہیے جس طرح امریکہ بھارت کے حوالے سے چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم
جنوری
جنوبی لبنان میں ایک بار پھر صیہونیوں کی جارحیت
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے
مارچ
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام
اکتوبر
برطانوی فوجی پولیس کے ڈھانچے کے اندر عصمت دری، ذلت اور خاموشی کے کلچر کو بے نقاب کرنا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک چونکا دینے والی
مئی
حریت کانفرنس کا نظربند حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ
?️ 17 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی
اکتوبر
صہیونی فوج کی گھات میں حزب اللہ کی جنگ کا برقرار ڈھانچہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان کے دوران غزہ کی پٹی کی حمایت کے میدان
اکتوبر
حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو
اپریل