?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ عالمی برادری ان تمام مظالم کو دیکھتے ہوئے بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی جس کی وجہ سے بھارت میں ہر قسم کے مظالم ڈھانے کی ہمت روز بہ روز زیادہ ہورہی ہے جس کے نتیجے میں کشمیریوں پر شدید ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔
اس ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سرینگر میں درجنوں کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ جمعہ کو سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں تاریخی جامع مسجد کے باہر حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد بھارتی پولیس نے سرینگر میں گھروں پر چھاپے مارکر دو درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا، ان میں سے کم از کم 15نوجوانوں کے خلاف کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا تھا۔
نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخ سے ایک دن قبل 4 اگست 2019 کو میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل نظربند ہیں۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔
انہوں نے بھارت کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کے نام نہاد دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کیلئے بھارت کایہ دعویٰ کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ بھارت نے ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کو سلب کر رکھا ہے جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام خصوصا نوجوانوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے بھارت انہیں بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہا ہے ۔
انہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مشن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، حریت ترجمان نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور مہذب دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جار ی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاسخت نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے جلد حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امن منصوبہ ناکام نہیں ہوا: امریکی صدر کے معاون
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر کے معاون نے غزہ میں صہیونی فوجیوں کے ظلم
اکتوبر
احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
?️ 25 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی
مارچ
دنیا اس دور کے ہٹلر کو بھی روکے:ترک صدر
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں ترکی
ستمبر
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے
جولائی
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا۔ مصدق ملک
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اکتوبر
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ
مارچ
بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے
مارچ