?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید قہر مچا رکھا ہے وہیں انتہاپسند ہندو لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کیئے بغیر اپنے مذہبی تہوار منانے میں مشغول ہیں جس سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے، لیکن اب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا منعقد کرانے کی سازش کی جارہی ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال مزید بدتر ہوجائے گی۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں پروفیسر عبدالغنی بٹ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور عبدالاحد پرہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہلک وبا سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو ملتوی کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے بدھ کو سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ وادی کشمیر میں6لاکھ سے زائد یاتریوں کی موجودگی مقامی آبادی کے لئے تباہ کن ہوگی، انہوں نے خبردار کیا کہ امرناتھ یاترا مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مہلک وبا کے پھیلائو کو تیز تر کردے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے بدھ کوجاری کی گئی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کے باوجود نریندر مودی کی بی جے پی حکومت بضد ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
مزیدپریشان کن بات یہ ہے کہ قابض حکومت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ماہرین صحت کے انتباہ پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں جن کو خدشہ ہے کہ امرناتھ یاترا کمبھ میلے کی طرح مقبوضہ علاقے میں کورونا وائرس کے تباہ کن پھیلائوکا باعث بنے گی۔
رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت دراصل یاترا کے ذریعے یہ دکھانا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب اچھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیاسی امور کے مشیر غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5 اگست 2019 کے بعدکشمیری عوام پر ہندو انتظامیہ مسلط کرنے کے بھارت کے سیاسی ایجنڈے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مسلم افسران کی جگہ سخت گیر ہندو بیوروکریٹس کولایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ قابل مسلم افسران کو ہٹانے کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
حریت رہنما بلال صدیقی نے ایک بیان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی جیلوں سے تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کشمیری سیاسی قیدیوں کی زندگیوں کے ساتھ جان بوجھ کر کھلواڑ کر رہے ہیں، ادھر دنیا بھر سے رپورٹیں آرہی ہیں کہ بھارتی ساختہ آسٹرا زنیکاویکسین سے مختلف ممالک میں لوگ ہلاک ہورہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فواد خان پرکشش شخصیت کے مالک اور معاون ہیں، وانی کپور
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی
اپریل
واشنگٹن افغانستان میں اپنی انٹیلی جنس صلاحیت کھو چکا ہے: امریکی جنرل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: 11 ستمبر کی برسی کے موقع پر CENTCOM دہشت
ستمبر
قطر گیٹ کیس میں نیتن یاہو کے مشیر گرفتار
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور قطر گیٹ کیس
مئی
یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان
جون
حزب اللہ کے مجاہدین کا سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین نے اس جماعت کے سکریٹری جنرل
جنوری
اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی
فروری
غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کا بیان
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے
اکتوبر
ٹرمپ کا چین سے کورونا وبا پھیلانے کے جرم میں 60 ٹریلین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ!
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے
دسمبر