?️
سرینگر (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر مقبوضہ کشمیر کی عوام اور مختلف آزادی پسند تحریکوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے صحیح وکیل بن کر دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر مسلم لیگ جموں و کشمیر کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے جس طرح کشمیر کاز کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ دے کر انتخابات میں کامیاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کوامید ہے کہ اب عمران خان مزید مضبوطی کے ساتھ کشمیریوں کے وکیل بن کر پوری دنیا کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر پر موقف اتنا مضبوط اور حق پر مبنی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے جھٹلا نہیں سکتی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے امیدوار حریت پسند کشمیری عوام کی خواہشات ، امیدوں اور قربانیوں کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی
?️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ
اگست
ن لیگ کے پاس مریم کی میں میں اور منافق مولانا کے علاوہ کچھ نہیں بچا: شہباز گل
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط
مارچ
اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے نیتن یاہو کو لگام دینا ضروری ہے:وینزویلا کے صدر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن
جون
ہم یمن کے خلاف اپنی دفاعی کاروائیاں بند کر دیں گے : صنعا
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المسیرہ ٹیلی گرام چینل کے مطابق المشاط نے یمن میں
ستمبر
ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری
نومبر
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر