?️
وادی نیلم (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف وادی نیلم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے، نہتے کشمیری عوام پر دہشتگردانہ حملوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ممبر ممالک سے آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کیا گیا اور مظاہرین نے بھارتی ظالم حکومت کے خلاف اور آزادء کشمیر کے حق میں نعرے بازی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے مقبوضہ حصے پر بھارت کے غیر قانونی، غیر آئینی فوجی قبضے اور بھارت کی ظالم دہشتگرد افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیری شہریوں کے قتل عام، گرفتاریوں، ریاست میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازشوں کے خلاف سیز فائر لائن کے قریب ضلع نیلم ویلی کے صدر مقام اٹھمقام میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارت مخالف مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کو مسترد کرنے،اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کے مطالبات درج تھے۔
کشمیری مظاہرین بھارتی حکومت، قابض دہشتگردافواج کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے، بھارت مخالف مظاہرین بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو اور خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔، بنتل شھداء چوک سے نکلنے والی ریلی کی قیادت پاسبان حریت ضلع نیلم کے صدر شرافت حسین ملک، سماجی کارکن سید سلطان پیرزادہ، محمد ایمل فرزام، محمد فیاض خان، عبدالروف، خلیل الرحمان، عبدالحئی اور عدیل احمد نے کی۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے کہا کے مقبوضہ ریاست کے عوام گزشتہ تہتر برسوں سے تسلسل کے ساتھ بھارتی جبری حاکمیت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کررہے ہیں۔
کشمیری عوام بھارت کے فوجی قبضے سے آزادی،انصاف اور حقوق کی بازیابی کیلیئے لاکھوں شہریوں کی قربانی پیش کرچکے ہیں، دنیا اس بات کو تسلیم کرچکی ہے کے جموں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر کوئی بھی فریق یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا۔
مقررین کا کہنا تھا کے 5 اگست 2019 کو حکومت ہند نے عالمی اصولوں اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے عوام پر جبری قوانین لاگو کیئے جنہیں کشمیری عوام کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
مقررین نے کہاکہ وقت آن پہنچا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔
جموں کشمیر کے عوام اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مقررین نے اسلام اور آزادی کیلیئے جانیں قربان کرنے والے شہدآء کرام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کے کشمیری عوام کی جدوجہد ہر صورت کامیاب ہوگی، بھارت مخالف احتجاجی مظاہرین نے ضلعی صدر مقام میں مرکزی شاہراہ پر مارچ کرتے ہوئے لاری اڈے تک ریلی نکالی۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطین کے بین الاقوامی حامی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک-امریکی شہری عائشہ نور فلسطین کی حمایت کرنے والی پہلی
ستمبر
وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف
?️ 7 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا
جولائی
واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان
ستمبر
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال
مئی
آزاد کشمیر میں تقریباً 43 ہزار 500 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے
?️ 23 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل
جولائی
پی ٹی آئی رہنماؤں کا استعفوں کی منظوری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد سابق
فروری
موساد کی جاسوس بیٹی کی شام میں امارات سے مدد کی درخواست
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: شام میں موساد کے ایک جاسوس ایلی کوہن کی
دسمبر
بائیڈن کا وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ شکست کا انتباہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوانیا میں ایک تقریر میں خبردار
نومبر