?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پکڑو اور قتل کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت علاقے کے طول وعرض میں ایک بار پھر پکڑو اور قتل کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے معاون سیکرٹری جنرل خواجہ فردوس وانی ایک وفد کے ہمراہ بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔
خواجہ فردوس نے اس موقع پر شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے سول آبادی کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال، گھروں کی تور پھوڑ اور دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں چور بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کو قتل کرکے خوش ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے حق خوداردیت کے حصول کے لئے حریت پسند کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہماری تحریک آزادی کو فوجی طاقت سے شکست نہیں دی جاسکتی کیوں کہ اس کی جڑیں کشمیریوں کے دلوں میں پیوستہ ہیں جنہوں نے 27 اکتوبر 1947ء سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
حریت رہنما نے مقبوضہ علاقے کے طول وعرض باالخصوص سرینگر شہر میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے کی شدید مذمت کی جہاں بھارتی صدر کے مجوزہ دورے سے پہلے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا گیا ہے اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کو بھی بند کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوشتہ دیوار واضح ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں، حریت رہنما نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
مشہور خبریں۔
قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
اگست
اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج
مئی
شیخ رشید کا سیاسی ریٹائر منٹ کے متعلق بیان سامنے آگیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا
ستمبر
’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر
اکتوبر
حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
دسمبر
امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ
جون
آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے
جولائی
جنوبی افغانستان میں 2 سینئر پاکستانی طالبان کمانڈروں کا قتل
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:افغان میڈیا کے مطابق جنوبی افغانستان میں 2 سینئر پاکستانی طالبان
اگست