سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بار پھر بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنمائوں کو زہر دے کر شہید کرسکتی ہیں جس کے بارے میں عالمی برادری کو ابھی سے نوٹس لینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں حریت رہنمائوں کو زہر دے سکتی ہیں، اقوام متحدہ کشمیر میں غیر قانونی قید حریت رہنمائوں کو رہائی دلانے میں کردار ادا کرے۔
جمعہ کو اپنے جاری بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ ہزاروں خواتین بھی بھارتی قید میں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹر عاشق فکتو تیس سال سے جیل میں قید ہیں، بھارتی فوج نے ان کی بیگم آسیہ اندرابی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے 16 سال سے سید محمد اشرف کو بھی جیل میں قید کر رکھا ہے، محمد اشرف کے ایک بھائی کو بھارتی فوج نے 2000ء میں شہید کیا، حریت راہنما یاسین ملک پر بھی جھوٹے مقدمات منائے گئے، مسرت عالم کو بٹ بھی بھارتی غیر قانونی قید میں ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے چوبیس سالہ لڑکی انشا کو بھی گزشتہ دو سال سے حراست میں لے رکھا ہے، انشا کے بوڑھے باپ کو بھی بھارتی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے، انشا اور اس کے والد کو جھوٹا کیس بنا کر گرفتار کیا گیا، بھارتی جیل میں قید کشمیریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر قانونی گرفتاریوں سے تحریک آزادی دبانا چاہتی ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں غیر قانونی قید حریت رہنمائوں کو رہائی دلانے میں کردار ادا کرے۔