🗓️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ماہ رمضان میں بھی چین اور سکون نصیب نہیں ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن تلاشی آپریشن کیا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج رمضان کے مقدس مہینے کے باوجود محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں خاص کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ذی پورہ، بادی گام، علشی پورہ ،سوپور اور شوپیان، پلوامہ اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چند روز پہلے پلوامہ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران خدیجہ نامی ایک بزرگ خاتون خوفزدہ ہوکر جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ ایک دوسری خاتون کو چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔
دریں اثنا حریت رہنما شبیر احمد ڈار، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک وحدت اسلامی نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
شبیر احمد ڈار نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو نشانہ بناتے ہوئے تہذیب اور اخلاق کی ہر حد کو عبور کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیلی
🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ
اپریل
معاون خصوصی نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں خبردار کردیا
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا جیسے
جولائی
البغدادی کا بھائی اس کا جانشین
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:شام کے ایک سکیورٹی ذرائع نے ابو بکر البغدادی کے بھائی
جولائی
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
🗓️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
یرس اولمپکس میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کا اپنے حکمرانوں کو اہم پیغام
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی کے باجود پیرس
جولائی
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
🗓️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر بانی پی ٹی آئی
جولائی